Hukumat Ki Chalaki | Raaztv




اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز

ٹیکس میں اضافہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خسارے سے نمٹنے کے لیے

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔

آمدنی بڑھانے کے لیے موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس

میں اضافہ کیا جس کے تحت اب پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 17 فیصد وصول کیا جا رہا ہے۔حکومت نے پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس میں 9

فیصد اضافہ کیا جس کے باعث عوام کو فی لیٹر پیٹرول پر ملنے والا 9 روپے سے

زائد کا ریلف اب صرف 4 روپے 86 پیسے تک محدود رہا۔ ڈیزل پر عائد سیلز

ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا۔ کاشتکاروں کے استعمال میں آنے والے لائٹ ڈیزل

پر سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 16 فیصد تک بڑھا دی گئی۔اس کے علاوہ غریب

عوام کے استعمال میں آنے والے مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے

بڑھا کر17 فیصد کر دی گئی۔ماہرین کے مطابق جب عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو

حکومت کو معیشت کا پہیہ چلانے کی خاطر اسی قسم کے اقدامات نہ چاہتے ہوئے

بھی کرنے ہی پڑیں گے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں چودہ روپے

کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں سترہ روپے کی کمی کی گنجائش تھی۔ لیکن حکومت

کی جانب سے سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد عوام کو زیادہ ریلیف نہیں مل سکا۔

وفاقی حکومت نے گذشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن

جاری کیا جس کے تحت فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل

کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔یاد رہے کہ اوگرا نے



بھی سمری بھیج کر سفارش کی تھی کہ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے۔ لیکن وفاقی حکومت نے

اوگرا کی سمری پر غور کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف

چار روپے 86 پیسے ہی کمی کی۔
Hukumat Ki Chalaki | Raaztv Hukumat Ki Chalaki | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.