Imran Khan Se Mulakat Se Mazrat | Raaztv



کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان آنے کا اعلان کرنے والے برازیلین فٹبالر کا کا نے وزیراعظم عمران خان سے 

ملاقات سے معذرت کرلی ہے ۔نجی نیوز چینل ایکسپر یس نیوز کے مطابق وزیراعظم جمعرات کو پاکستان کے 

ایک روزہ دورے پر آنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز برازیل کے کاکا اور پرتگال کے لوئس فیگو سے اسلام 

آباد میں ملاقات کے خواہاں تھے، تاہم کاکا نے وقت کی کمی کے سبب اپنے مصروف ترین شیڈول سے ہٹ کر 

وزیر اعظم سے ملاقات سے معذرت کرلی۔دوسری جانب لوئس فیگو کی وزیراعظم سے ملاقات کرانے کی 

کوششیں جاری ہیں۔ ٹچ سکائی گروپ کے سربراہ برطانوی نڑاد پاکستانی احمر کنور کی خصوصی دعوت پر دونوں 


فٹبالرز جمعرات کو ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ شیڈول کے مطابق دونوں فٹبالرز کی دبئی سے نجی طیارہ 

کے ذریعہ دوپہر 12 بجے کراچی آمد طے ہے۔کاکا اور لوئس کو سخت ترین حفاظتی انتظامات میں کراچی کے ایئر 

پورٹ کے اولڈ ٹرمینل سے مقامی فائیو سٹار پہنچایا جائے گا۔ وہ دو بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے 

بعد لاہور جائیں گے، دورے کے اختتام پر وہ رات کو اپنے نجی جیٹ طیارہ سے واپس دبئی روانہ ہو جائیں گے۔
Imran Khan Se Mulakat Se Mazrat | Raaztv Imran Khan Se Mulakat Se Mazrat | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 09, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.