Inzamam ul haq nay ishara de diya.



سینچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی بیٹس مین امام الحق نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی کا اعزازحاصل کیا ہے۔ امام الحق نے یہ ریکارڈ 18 

میچوں میں ہی اپنے نام کر لیا، جبکہ دیگر کھلاڑی 21 میچوں کے بعد یہ ریکارڈ بنانے میں کا میاب رہے، امام 

الحق نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ہی میچ میں سنچری بھی مکمل کر لی، سنچری مکمل کرتے ہی امام الحق 

آپے سے باہر آگگئے اور انتہائی غصے میں ناقدین کو چُپ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق امام الحق نے جیسے ہی میچ 

میں سنچری مکمل کی تو انتہائی غصے میں اپنا ہیلمٹ اُتارتے ہوئے ناقدین کو اپنے ہونٹو پر انگلی رکھ کر خاموش 

رہنے کی ہدایت کی ، جیسے ہی امام الحق نے یہ اشارہ کیا تو پویلین میں بیٹھے انضمام الحق بھی کھڑے ہوگئے اور 

اپنے بھتیجے کو کھڑے ہو کر داد دی ۔خیال رہے کہ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا 

، تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا ، فخر زمان ایک مرتبہ پھر امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے 

اور جنوبی افریقا کی جانب سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے بیرن ہینڈرکس کی گیند پر غلط شارٹ 

کھیلتے ہوئے 2 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگیئں ، فخر زمان کے آوٹ ہونے کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور 

بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ مل کر بہت ہی اچھے انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے ، بابراعظم اور امام 

الحق نے بہت جلد ہی اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلی ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 


اوپنر آئے امام الحق نے شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے اور اپنے کیریئر کے 19 ویں میچ میں ہی ایک ہزار رنز 

مکمل کرلیے ، تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے ہی دوسرے اوپنر فخر زمان کے پاس 

ہے جنہوں نے صرف 18 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ، پاکستان کے بابر اعظم اور لیجنڈری کھلاڑی ویون 

رچرڈز اور کیون پیٹرسن 21 میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔
Inzamam ul haq nay ishara de diya. Inzamam ul haq nay ishara de diya. Reviewed by Raaztv on January 25, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.