Janiye Aisi Malumaat Jo Ap Ko Maloom Nahin | Raaztv



فلائی اوور تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے کیونکہ پاکستان میں انہیں بنانے کا رجحان کافی زیادہ ہے مگر چین 

کے اس پل کے منصوبے نے تو دنیا بھر کو دنگ کرکے رکھ دیا ہے۔جی ہاں یہ ایسا فلائی اوور منصوبہ ہے جس 

کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق شمال مغربی چین کے 

صوبے شنسی کے شہر تاییوان کے قریب تیان لونگ نامی پہاڑی سلسلے میں تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ اپنی 

مثال آپ ہے جو کہ 3 منزلوں پر پھیلا فلائی اوور برج ہے۔یہ پل 350 میٹر بلند ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ 

اس پہاڑی پر 30 کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔اور اپنے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز 

بن چکا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔یہ تین منزلہ پل دور سے دیکھنے میں کسی 

ڈریگن جیسا نظر آتا ہے جو کہ لوگوں کے اس علاقے کی خوبصورت سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرے 

گا۔اس کی تعمیر پر 7 ہزار ٹن سے زیادہ اسٹیل استعمال ہوا ہے اور رپورٹ کے مطابق اس کی تعمیر جلد مکمل 

ہوجائے گی جس کے بعد اسے لوگوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔چین میں اکثر ایسے منصوبے سامنے آتے 

رہتے ہیں۔گزشتہ سال جنوری میں چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں تعمیر ہونے والا ‘لکی ناٹ’ برج 

دنیا کو حیران کرنے کے لیے کافی ثابت ہوا جسے نیکسٹ آرکیٹکٹ نے ڈیزائن کیا۔راہ گیروں کے گزرنے کے 

لیے بننے والا برج درحقیقت تین پلوں کا مرکب ہے جنھیں ایک اسٹرکچر میں ڈھال دیا گیا ہے۔اس ڈیزائن پر 

کمپنی کو 2013 میں ایک بین الاقوامی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا اور اسے عوام کے لیے 2016 کے آخر میں کھولا 

گیا۔یہ برج ایک ہائی وے اور دریائے ڈریگون کنگ ہاربر کے اوپر 78 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے تاکہ 



نیچے سے کشتیاں گزر سکیں۔اسی طرح رواں سال چین میں دنیا کے سب سے لمبے سمندری برج کو بھی ٹریفک 

کے لیے کھولا گیا۔34 میل سے بھی زیادہ طویل ہانگ کانگ۔ ژوہوئی۔ مکاو ¿ پل چین کے بڑے منصوبے کا 

حصہ ہے جس کے تحت چین کے 2 خطوں ہانگ کانگ اور مکاو ¿ کو آپس میں ملانا ہے ، جن کے 9 شہر ایک 

دوسرے سے جڑ گئے ہیں۔
Janiye Aisi Malumaat Jo Ap Ko Maloom Nahin | Raaztv Janiye Aisi Malumaat Jo Ap Ko Maloom Nahin | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 02, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.