لاہور(ویب ڈیسک)ایک سال بعد لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس فٹ ہوگئے ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔رومان رئیس نے کراچی میں کمر کا آپریشن کرایا
تھا جس کے بعد وہ اب بہتر انداز میں بحالی صحت کی جانب گامزن ہیں۔ گذشتہ سال 28 فروری کو انہوں نے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ گھٹنے اور کمر کی تکلیف کے بعد رومان رئیس نے بولنگ شروع
کردی ہے اور وہ روزانہ یو بی ایل کمپلکس میں ایک سے ڈیڑ ھ گھنٹہ بولنگ کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ
رومان رئیس نے مکمل فٹ ہونے کی خوشی میں گذشتہ ماہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ عمرے کی سعادت
حاصل کی۔ 27 سالہ رومان رئیس گذشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے
تھے جس کے بعد انہوں نے پہلے گھٹنے کا علاج کرایا پھر کمر کا آپریشن کرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رومان مکمل
فٹ ہوگئے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان ٹیم میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ رومان رئیس پی ایس
ایل سے قبل ایک دو پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ 27 سالہ رومان رئیس نے پاکستان کی جانب سے9 ون ڈے
انٹرنیشنل اور 8 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔
Khelon ki Duniya Se Khabar | Raaztv
Reviewed by Raaztv
on
January 30, 2019
Rating:
No comments: