Pakistan Nay Janobi Africa Kay Sath Wo Kar Diya Jo Bharat Kabhi Na Kar Pye Ga.



جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک ) چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیکر پاکستان نے وہ کارنامہ کردکھایا 

جو بھارت اب کبھی نہیں کرسکے گا ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اب تک 6پنک ون ڈے میچز کھیل چکا 

ہے اور تمام میں اس میں کامیابی حاصل کی تاہم پاکستان اب وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے پنک ون ڈے 

2015میں جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا ، اس سے قبل جنوبی افریقہ 2013ءمیں پاکستان اور بھارت، 

ءمیں ویسٹ انڈیز، 2016ءمیں انگلینڈ، 2017ءمیں سری لنکا اور 2018ءمیں بھارت کو شکست دے چکا ہے ۔

اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کو با آسانی8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز2-2سے برابر کردی ہے ۔جوہانسبرگ میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے سلسلے میں گلابی وردی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم 41 

اوورز میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،ہدف کے تعاقب میں امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا پراعتماد انداز میں آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 70 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخر زمان7چوکوں کی مدد سے 44 

رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بن گئے،امام الحق اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے 94رنز جوڑے اور 

اس دوران امام الحق نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 5ویں نصف سنچری بھی مکمل کی ، وہ 71رنز بنا کر وننگ 

شاٹ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے،رضوان اور بابر اعظم نے ٹیم کو جیت دلائی،بابر41او 

ررضوان4رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس سے قبل جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں میزبان جنوبی 

افریقا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی تو ابتدا میں مایوس کن آغاز رہا ، کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ 

کی زبردست شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا لیکن پوری ٹیم 41 اوورز میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،میزبان 

ٹیم کی بیٹنگ میں فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی 101 رنز کی شراکت ہی باؤلنگ لائن پر حاوی رہی اور ان کے 

علاوہ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے،فاف 

ڈوپلیسی 57 اور ہاشم آملہ 59 رنز بنانے کے ساتھ نمایاں رہے، ریسی ڈوسن 18 اور فیلوکوایو 11 رنز بنا کر 

آؤٹ ہوئے، 156 کے مجموعی سکور پر عثمان شنواری نے اپنے ایک ہی اوور میں تین بلے بازوں کو پویلین کی 

راہ دکھائی،پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہین شاہ آفریدی 2، محمد عامر، عماد وسیم اور شاداب 



خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے نسلی پرستانہ جملوں پر کارروائی 

کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے باعث شعیب ملک ٹیم کی 

قیادت کر رہے ہیں۔سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ حسن علی کی جگہ 

عثمان خان شنواری گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ جوہانسبرگ میں یہ سالانہ پنک ڈے میچ تھا، گزشتہ 6سال سے کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز جمع کرنےکی خاطر میزبان کرکٹرز گلابی کٹ پہن کر میدان میں اترتے 

ہیں۔
Pakistan Nay Janobi Africa Kay Sath Wo Kar Diya Jo Bharat Kabhi Na Kar Pye Ga. Pakistan Nay Janobi Africa Kay Sath Wo Kar Diya Jo Bharat Kabhi Na Kar Pye Ga. Reviewed by Raaztv on January 28, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.