اوکاڑہ(ویب ڈیسک)سعودیہ پلٹ شخص نے نکاح کا جھانسہ دے کر فیس بک فرینڈ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ضلع اٹک کی رہائشی شادی شدہ ایک بیٹے کی ماں ”ر“ کی فیس بک پر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ42 ٹو ایل کے
رہائشی ملزم یونس سے دوستی ہوئی جو سعودی عرب میں مقیم تھا ،ملزم خاتون سے فون پر رابطے کرتا رہا۔
پاکستان واپسی پر ملزم نے کہا کہ اگر وہ شوہر سے طلاق لے تو اس سے شادی کر لے گا، عورت نے خاوند سے
طلاق لے لی ،ملزم نے خاتون کو نکاح کا جھانسہ دے کر اوکاڑہ بلوایا اور ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم
کے ساتھیوں نے خاتون کے فون میں تصاویر ڈیلیٹ کر دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے واپس
بھجوا دیا۔تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔
Tum Apne Shohar Se Talaq Le Lo | Raaztv
Reviewed by Raaztv
on
January 27, 2019
Rating:

No comments: