Naeem Bukhari Se Shadi Kessay Hoi | Raaztv



لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف قانون دان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کی سابق اہلیہ اور 

معروف گلوکارہ طاہرہ سید نے اپنے اور نعیم بخاری کے رشتے پر رد عمل دیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے 

دوران بتایا کہ ان کے پسندیدہ اداکار محمد علی تھے اور انہیں ان سے محبت تھی۔طاہرہ سید کا کہنا تھا کہ تب 

جس بھی اداکار کی تصویر آتی تھی تو ہم کہتے تھے کہ بس یہی ہے۔مجھے پہلی محبت منوج کمار سے ہوئی تھی۔ہم 

دوستوں کا ایک گروپ تھا جس میں سے ایک کو ندیم بیگ پسند تھے ایک کو وحید مراد جب کہ مجھے محمد علی 

پسند تھے۔میری بعد میں ان سے ملاقات بھی ہوئی تھی وہ ایک عظیم انسان تھے۔طاہرہ سعید کا کہنا تھا کہ 

محبتیں تو ہوتی رہیں تاہم شکر ہے کوئی ایسی محبت بھی تھی جو شادی میں بدلی۔طاہرہ سید کا کہنا تھا کہ میں لاء کی 

تعلیم مکمل کر چکی تھی اور میں ظفر بھائی کے آفس میں کام کر رہی تھی۔نعیم بخاری پہلے سے ہی وہاں کام 

کرتے تھے وہ واضح طور پر ایک ہینڈسم آدمی تھے۔طاہرہ سید کا کہنا تھا کہ میں انگریزی ناول پڑھتی تھی اور 

اس میں ہمیشہ لڑکا ہی پہل کرتا تھا اور نعیم بخاری نے ہی اس کام میں پہل کی اور مجھے شادی کے لیے پرپوز 

کیا۔ہماری چھ ماہ تک دوستی رہی۔جب نعیم بخاری نے مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو والدہ کو بتایا۔طاہر 

سید کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ نعیم بخاری سے میری شادی ہو گی یہ ایک تکہ تھا جو صحیح نہیں 

لگا۔طاہر سید کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری بہت خوبصورت تھے اور مجھے ان میں یہ بات سب سے زیادہ اچھی لگی 

12تھی۔وہ مجھے ہنساتے تھے اور ان کی کمپنی بہت اچھی ہوتی تھی تو اس سے زیادہ اور کیا چاہئیے ہوتا ہے؟۔ہم  

سال اکھٹے رہے تاہم بعد میں علحیدگی ہو گئی۔اور علحیدگی کے بعد نئی زندگی میں سیٹل ہونے میں بھی وقت لگتا 

ہے لیکن نعیم بخاری شادی شدہ ہیں ان کے بچے بھی ہیں اور وہ ماشاءاللہ سے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔


علیحدگی کے بعد ہمارے درمیان بات چیت نہیں ہوتی تھی بس بچوں کی حد تک ہی سب محدود تھا۔میں چاہتی 

تھی کہ بات چیت رہے پر ایسا نہیں ہوا۔طاہرہ سید کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن ہیں اور انہیں 

اب کبھی بھی ایک ساتھی کی ضروت محسوس نہیں ہوئی نہ ہی انہیں کبھی دوسری شادی کی ضرورت محسوس 

ہوئی۔
Naeem Bukhari Se Shadi Kessay Hoi | Raaztv Naeem Bukhari Se Shadi Kessay Hoi | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 08, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.