اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور گہرے دوست زلفی بخاری نے ختم نبوتؐ کے
حوالے سے شاندار بیان جاری کر دای ، اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کے عقیدے
کے بغیر کوئی مسلمان نہیں،ہمارے وزیراعظم عاشق رسول ہیں اورختم نبوت ؐپرہم سب کا پختہ ایمان ہے، ختم
نبوت ؐ کا عقیدہ ہماری رگ رگ میں بسا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ناموس رسالت ؐ
کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ہے جسے کوئی نہیں توڑ سکے گا۔ ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے
گزشتہ روز اسلام آباد میں بین الاقوامی ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ختم
نبوت ؐکی جس طرح آپ نے آواز اٹھائی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے یہاں پر بلا کر عزت بخشی گئی، ختم
نبوتؐ کے عقیدے کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔
Zulfi Bukhari Nay Hatme Nabowat Kay Baray Me Elaan Kar Diya | Raaztv
Reviewed by Raaztv
on
January 08, 2019
Rating:
No comments: