Neya Saal Pehlay Din 2 Hamlay | Raaztv



کابل (ویب ڈیسک )افغانستان کے شمالی صوبے سرپل میں طالبان کے دو حملوں میں 15 پولیس اہلکار ہلاک 

ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ‘اے پی’ کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا تھا کہ 

صوبائی دارالحکومت کے اطراف میں ہونے والے طالبان کے حملے کے جواب میں افغان سیکیورٹی فورسز نے 

بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرنا پڑی۔

صوبائی کونسل کے چیف محمد نور رحمانی کا کہنا تھا کہ 2 حملوں میں 15 پولیس اہلکار ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرپل کے اطراف اور ضلع سعید میں ہونے والے حملے کئی گھنٹے تک جاری رہے۔

ادھر طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔واضح رہے کہ امریکا 

کی جانب سے 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی 

طالبان جنگجوؤں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر افغان سیکیورٹی فورسز اور ملک میں موجود غیر ملکی افواج کے 

خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے امریکی 

فوجیوں کے انخلا کے اعلان کے بعد ایران، پڑوسی ملک میں امن کی بحالی کے لیے سرگرم ہوگیا ہے۔ایران 

اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اس سے قبل بھی مذاکرات کی خبریں آئی تھیں لیکن 

ایران نے روایتی انداز میں اس خبر کو مسترد کردیا گیا تھا۔تاہم ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری 

17 سالہ تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کی غرض سے افغان طالبان کا وفد 

تہران پہنچا اور ان سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Neya Saal Pehlay Din 2 Hamlay | Raaztv Neya Saal Pehlay Din 2 Hamlay | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.