Pak Fauj Zindabad | Raaztv




اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے سینئر امریکی ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی،، 

امریکی جماعت ریپبلکن کے سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 18 ماہ میں جو کام کیا وہ امریکا کی 18 سال سے خواہش تھی،، انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ،،میڈیا سے 

گفتگو میں امریکی سینیٹر نے افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کے وژن کی تعریف 

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم، افغان صدر اور امریکی صدر کو ملنے کی ضرورت ہے،، ان کا کہنا تھا کہ 

عمران خان کی موجودگی میں امریکا کے پاس پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کا اچھا موقع ہے،، انہوں نے کہا 

کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے جسے مزید بہتر بنانا ہے، مستحکم پاکستان ہمارے بھی مفاد میں ہے جب کہ پاکستان 

کیساتھ مشترکہ ملٹری آپریشن گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے،، سینیٹر لنزے گراہم نے بار بار پاکستان کے لیے 

پالیسی بدلنے کو امریکی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ’’لو اور دو‘‘ کے اصول کے تحت 

تعلقات غلط ہیں،، ان کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ کو یہ نہیں کہتے کہ آپ کی مدد کریں گے جواب میں آپ ہمیں 

کچھ دیں، یہی پارٹنر شپ ہم پاکستان کیساتھ رکھنا چاہتے ہیں جس میں لین دین نہ ہو،، انہوں نے کہا کہ 


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹس مسائل پیدا کرتی ہیں،، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں 

کے 

حوالے سے امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی خدمات قابل ستائش ہیں،، ان کا کہنا تھا 

کہ پاک فوج نے 18 ماہ میں جو کامکیا ہے وہ امریکہ کی 18 سال سے خواہش تھی، پاک افغان پر باڑ ایک اچھا 

اقدام ہے۔
Pak Fauj Zindabad | Raaztv Pak Fauj Zindabad | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 21, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.