Pakistan Qatar Se 2 Power plant Hardy Ga | Raaztv



دوحہ (نیوزڈیسک) قطر ائیرلائن پی آئی اے میں بہتری کیلئے معاونت فراہم کرے گی، پاکستان قطر سے گیس پر 

چلنے والے 2 پاور پلانٹس بھی خریدے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 3 ارب ڈالرقرض کا معاہدہ بھی طے 

پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور خلیجی ملک اور 

معاشی طاقت قطر سے بھی اقتصادی پیکج حاصل کر لیا ہے۔اس پیکج کے تحت قطر ائیرلائن پی آئی اے میں 

بہتری کیلئے معاونت فراہم کرے گی۔ دنیا کے سب سے بہترین ائیرلائن قرار دی جانے والی قطر ائیرویز 

پاکستان کی تباہ حال پی آئی اے میں اصلاحات لانے اور اسے عالمی معیار کی ائیرلائن بنانے کیلئے ہر ممکن طور 

2پر معاونت فراہم کرے گی۔ جبکہ پاکستان سستی بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں قطر سے گیس پر چلنے والے  

پاور پلانٹس بھی حاصل کرے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر 

بن خلیفہ الثانی سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اقتصادی اور باہمی تعاون پر بڑھانے پر بات 

چیت کی گئی۔ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے افغان طالبان سے مذاکرات اور ایل این 


جی کی قیمتوں کے بارے اورپاکستانیوں کے لیے روزگار کی فراہمی پر بات چیت ہوئی اور اہم معاہدے بھی طے 

پا ئے گئے۔قطری ہم منصب نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔بتایا گیا ہے کہ 

وزیراعظم عمران خان نے منگل کو امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ون آن ون 

ملاقات کے بعد دونوں کی وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی ۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان نے وزیراعظم 

قطرعبداللہ بن نصر بن خلیفہ التانی سے ان رہائش گاہ پر بھی ملاقات کی ۔
Pakistan Qatar Se 2 Power plant Hardy Ga | Raaztv Pakistan Qatar Se 2 Power plant Hardy Ga | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 23, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.