Qumi Assembli Me Tabdeeli Ke Liye Jor Tor Shoro | Raaztv



اسلام آباد (ویب ڈیسک)تجزیہ کار حامدمیر نے انکشاف کیاہے کہ قومی اسمبلی میں 

تبدیلی کے لئے جوڑ توڑ شروع ہوچکا،رایک چھوٹی سی پارٹی کا لیڈر ن لیگ اور پیپلز 

پارٹی میں میں معاملات طے کروا رہاہے اوراس کے نام کا کچھ دنوں میں پتہ چل 

جائے گا۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے 

کہا کہ قومی اسمبلی میں تبدیلی کیلئے جوڑ توڑ شروع ہوچکا ہے ، البتہ اس کو مان کوئی 

نہیں رہا ،جب قومی اسمبلی میں تبدیلی آئیگی تو جو پارٹیاں یہ تبدیلی لانے کیلئے 

کردار ادا کریں گی ،ان میں ایک فارمولا طے پائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مولانا 

فضل الرحمان بھی ڈسے ہوئے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ کب اکٹھا ہوناہے جب سب 


جیل چلے جائیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ میں بلاول بھٹو زرداری سے اختلاف کرتا 

ہوں، آصف زرداری نہیں بلکہ عمران خان اپوزیشن کو اکٹھا کررہے ہیں کیونکہ 

تحریک انصاف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو قریب لے آئی ہے ، اس وقت جوڑ 

توڑ شروع ہوچکاہے اورایک چھوٹی سی پارٹی کا لیڈر ان دونوں پارٹیوں میں معاملات 

طے کروا رہاہے اوراس کے نام کا کچھ دنوں میں پتہ چل جائے گا ۔
Qumi Assembli Me Tabdeeli Ke Liye Jor Tor Shoro | Raaztv Qumi Assembli Me Tabdeeli Ke Liye Jor Tor Shoro  | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 07, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.