Wazir e Khazana Asad Umar b Overseas Pakistanis Par mehrban | Raaztv



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے کھلا ہے 



اور بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو بالخصوص برآمدی صنعت میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اتوار 

کو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم 

لیگ (ن) کی گزشتہ حکومتوں کے دور میں معاشی پالیسی پر کوئی مناسب کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد غیرملکی سرمایہ کاروں کی طرف توجہ مرکوز کی 

تاکہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ پرامن ماحول میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا عرب 

دنیا نے پی ٹی آئی کی حکومت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے 

کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے‘ ہم کاروباری برادری کی مشکلاتوں 

کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسد عمرنے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام کے لئے طویل مدتی 

پالیسیوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کے ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ تجارت کو 

فروغ دینے میں مدد ملے گی اور آئندہ دنوں میں متحدہ عرب امارات سے بھاری سرمایہ کاری کی توقع ہے۔وزیر 

خزانہ نے کہا کہ اقتصادی بحالی کیلئے یکساں جامع پالیسی پر عمل درآمد کے لئے تیار ہے۔
Wazir e Khazana Asad Umar b Overseas Pakistanis Par mehrban | Raaztv Wazir e Khazana Asad Umar b Overseas Pakistanis Par mehrban | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 07, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.