Shehriyoon Ke Liye Bari Khushkhabri | Raaztv



لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے لاہور میں منگل اور بدھ کے روز شترمرغ کا گوشت فروخت 

کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر لائیو سٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا ہے کہ شترمرغ کے 

گوشت کی فروخت سے یہ انڈسٹری پروان چڑھے گی اور شہریوں کو پورا ہفتہ تازہ گوشت بھی مل سکے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے بالمقابل یونیورسٹی میٹ شاپ میں اس منصوبے کے افتتاح کیلئے 

پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور اور 

ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن سمیت کئی اہم عہدیداران نے شرکت کی۔وزیر لائیو سٹاک نے منصوبے کا 

افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شترمرغ انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے محکمہ لائیو 

سٹاک کے رجسٹرڈ 400 شترمرغ فارمز میں پالے گئے پرندوں کا صحت مند گوشت یونیورسٹی کی میٹ شاپ پر 

فراہم کیا جائے گا جس سے ناصرف یہ انڈسٹری پروان چڑھے گی بلکہ ملکی سطح پر غذائی قلت پر بھی قابو پایا جا 

سکے گا اور منگل اور بدھ کے روز مٹن اور بیف کا ناغہ ہونے کے باوجود شہری منفرد ذائقے کے گوشت کا لطف 

اٹھا سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شترمرغ میں شدید موسمی تغیرات برداشت کرنے کی بدولت مختلف بیماریوں 


کے خلاف قوت مدافعت پائی جاتی ہے جبکہ اس کے گوشت میں چکنائی اور کولیسٹرول کی مقدار کم جبکہ 

لحمیات، آئرن، زنک اور سیلینیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ گوشت نقصان دہ چربی سے پاک اومیگا 3 سے 

بھرپور اور کم سوڈیم کی وجہ سے بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔،شترمرغ کا 

گوشت بچوں اور بڑوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے ضروری وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ انسولین کی بہتر 

پیداوار کی وجہ سے یہ گوشت شوگر کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔
Shehriyoon Ke Liye Bari Khushkhabri | Raaztv Shehriyoon Ke Liye Bari Khushkhabri | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 15, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.