Muslim Noon Kay Liye Buri Khabar | Raaztv



لاہور(نیوز ڈیسک ) نیب نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہبازکے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ 

کرلیا ہے، نیب نے حمزہ شہبازکی گرفتاری سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، 

ہائیکورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے،حمزہ شہبازکیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 

نیب نے حمزہ شہبازشریف کی بغیر آگاہ کیے گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی ہے۔نیب نے لاہور ہائیکورٹ 

کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ نیب نے میوقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا ملزم کو 

گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔عدالت کا نیب کی تحقیقات کے دوران ایسا فیصلہ 

اختیارات سے تجاوز ہے۔رمضان شوگر ملزسابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کے بیٹے اور خاندان کی ملکیت 

ہے۔عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ حمزہ شہبازکی گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔واضح رہے حمزہ 

شہبازنے نیب کی جانب سے گرفتاری کے خدشے کے باعث لاہورہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے 

لیے درخواست جمع کروائی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار 


کر لیا جائے گا اس لیے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے 

کہ عدالت بے گناہی ثابت کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ملزمان پر رمضان شوگر مل کے قریب پل 

کی تعمیر سرکاری خزانے کے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ پل تعمیر کرنے پر20 کروڑ سے زائد اخراجات سرکاری 

فنڈز سے کئے گئے۔ حمزہ شہبازشریف کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے ان کو حفاظتی 

ضمانت دے رکھی ہے۔ خیال رہے حمزہ شہباز کے والدہ شہباز شریف بھی اس وقت نیب کی زیر حراست ہیں۔
Muslim Noon Kay Liye Buri Khabar | Raaztv Muslim Noon Kay Liye Buri Khabar | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 15, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.