Imran Khan ki Hakumat 6 Maa bad Larkhrany Lagi | Raaztv



اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی، بی این مینگل نے 

سینیٹ نشست میں حمایت نہ ملنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، 

منگل کے روز اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت 

کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے حکومتی 

اتحاد سے الگ ہونے کیلئے پہلا عملی قدم اٹھایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی این مینگل نے سینیٹ نشست میں 

حمایت نہ ملنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں 

بی این پی مینگل کے وفد نے منگل کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی۔اس 

حوالے سے بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان کا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ 

تحریک انصاف کی حکومت نے ان کے 6 نکاتی ایجنڈا میں سے ایک بھی ایجنڈا پر عمل نہیں کیا۔ دوسری جانب 

بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے 


سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراختر مینگل کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینٹ کے ضمنی 

انتخاب کے نتائج اور پی ٹی آئی سے وفاق میں تعاون کا جائزہ لیئے جانے سمیت اہم امور پر غور کیاجائے گا ۔ 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی کل 4 نشستیں ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اگر حکومتی 

اتحاد سے علیحدگی کا فیصلہ کرتی ہے، تو ایسے میں حکومتی نمبرز 176 سے کم ہو کر 172 تک آ جائیں گے۔ یوں 

حکومتی اراکین اور تمام اپوزیشن کی جماعتوں کے کل نمبر برابر ہو جائیں گے۔
Imran Khan ki Hakumat 6 Maa bad Larkhrany Lagi | Raaztv Imran Khan ki Hakumat 6 Maa bad Larkhrany Lagi | Raaztv Reviewed by Raaztv on January 15, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.