Asad Umar Nay Kamal Kar Dekhaya | Raaztv



اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایشیا کی ایمرجنگ مارکیٹس میں سب سے زیادہ 

بہتری پاکستان کے بانڈز کی ہوئی ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ 

اپوزیشن کو میری یاد ستاتی تھی آج آیا ہوں تو وہ موجود نہیں ہے،اپوزیشن صرف پائنٹ سکورنگ کرتی ہے۔ 


انہوں نے کہا کہ پچھلے پورے سال میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جتنی کمی ہوئی ہے صرف جنوری کے مہینے 

میں اس سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 10 اعشاریہ ایک فیصد مارکیٹ انڈیکس اور 3 ہزار 733 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی منی بجٹ پیش نہیں کیا گیا 

بلکہ یہ ایک اکنامک ریفارم پیکج تھا جو کہ معیشت میں بہتری کیلئے دیا گیا تھا۔ بینکوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور 

عالمی ڈیٹ مارکیٹ میں پاکستان کے بانڈز میں بہتری آئی ہے۔ ایشیا کی ایمرجنگ مارکیٹس میں سب سے زیادہ 

بہتری پاکستان کے بانڈز کی ہوئی ہے۔
Asad Umar Nay Kamal Kar Dekhaya | Raaztv Asad Umar Nay Kamal Kar Dekhaya | Raaztv Reviewed by Raaztv on February 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.