Neha Kakkar Aur fahad Mustafa Ne Bhartiyo Ko Aag Laga Di | Raaztv



ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ گلوکارہ نیہا کاکڑ بھی اداکار فہد مصطفیٰ سے متاثر ہوگئی ہیں جس کا ثبوت ان کا تمام 

بالی وڈ ہیروز چھوڑ کر پاکستانی اداکار و میزبان کو فوکس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرنا ہے 

جس میں وہ فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتی نظر آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ گلوکارہ نیہا کاکڑ ان دنوں 

اپنی مدھر آواز کے سبب بالی ووڈ میں بہت چھائی ہوئی ہیں ، یہ اپنے خوبصورت گیتوں کی ویڈیوز تو شئیر کرتی 



رہتی ہیں ، تاہم ان کی نٹ کھٹ شرارتوں پر کافی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ہیں جو توجہ کا مرکز 

بنی رہتی ہیں ، نیہا کاکڑ نے حال ہی میں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جو 

دونوں کے پرستاروں کی پسند کے باعث وائرل ہو گئی ، اس ویڈیو میں نیہا کاکڑ فہد مصطفیٰ کے ایک ٹی وی شو 

کے کلپ کی نقل اتارتی دکھائی دے رہی ہیں ، ویڈیو سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی وائرل ہوچکی ہے، نیہا 

کاکڑ نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے’’شرما گئی‘‘۔ ویڈیو کو اب تک 27 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکی ہے اور 

ہزاروں پرستاروں نے لائیک بھی کیا ہے۔
Neha Kakkar Aur fahad Mustafa Ne Bhartiyo Ko Aag Laga Di | Raaztv Neha Kakkar Aur fahad Mustafa Ne Bhartiyo Ko Aag Laga Di | Raaztv Reviewed by Raaztv on February 01, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.