Hum pakistan Se Kashidgi Naheen Chahtay.


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی اور نام نہاد ائیر اسٹرائیکس کا 

دعویٰ کیا جس کاپاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل غفور کی پریس 

کانفرنس نے بھارت کو سوچنے پر مجور کر دیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح پیغام دیا کہ اس بار 

حملہ کرنے کی جگہ اور وقت کا انتخاب ہم خود کریں گے۔حکومت اور پاک فوج کے ایک پیج پر ہونے کے بعد 

بھارت بھی ڈرنے لگا یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں 

نے کہا کہ ہم ائیراسٹرائیکس کے بعد پاکستان سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے۔بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے چینی 

ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کے 

خلاف کاروائی تھا تاکہ بھارت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے لیکن ہم پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی 

نہیں چاہتے۔جب کہ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی 

کی جانب سے دیاگیا مہمان خصوصی کادعوت نامہ واپس نہ لیا گیا تو میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں 


کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ او آئی سی کو بھارتی 

جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے اور توقع ہے کہ وہ مذمت کرے گا بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی کی جانب سے 

دیاگیا مہمان خصوصی کادعوت نامہ واپس نہ لیا گیا تو میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا 

جس اجلاس میں سشما سوراج ہونگی میں وہاں نہیں جاوں گابھارت نے پاکستانپر جارحیت کرکے سیاسی ڈرامہ رچایا 

اور خطے کے امن کو سیاست کی نذر کیا۔
Hum pakistan Se Kashidgi Naheen Chahtay. Hum pakistan Se Kashidgi Naheen Chahtay. Reviewed by Raaztv on February 27, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.