چکھوٹی (نیوز ڈیسک ) سرحدی علاقے پر بھارت کا پھر سے حملہ، شہادتیں، لائن آف کنٹرول کے چکھوٹی سیکٹر
میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید، 4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں
مبتلا بھارتی فوج اپنی اشتعال انگیزی سے باز نہیں آئی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے
چکھوٹی سیکٹر پر حملہ کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے چکھوٹی سیکٹر پر واقع شہری آبادی کو نشانہ
بنایا گیا ہے۔ چکھوٹی سیکٹر پر واقع شہری آبادی پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ
کے باعث 2 شہری شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب
سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے
بھی موثر جوابی کاروائی کی گئی ہے۔پاک فوج کی جوابی کاروائی کے بعد بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہونے پر
مجبور ہو گئیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے باعث مودی سرکار کسی بھی قسم کا پاگل پن
پر مبنی اقدام اٹھا سکتی ہے۔ اسی پاک فوج ہر لمحہ مکمل طور پر تیار ہے۔ پاک فوج بھارت کی جانب سے کسی
بھی جارحیت کا بھرپور قوت کیساتھ منہ توڑ جواب دے گی۔ پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کسی
قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔
Bharat Baaz Na Aaye Hamla Kar Diya.
Reviewed by Raaztv
on
March 11, 2019
Rating:
No comments: