Social Media Par Jung Larna Band Kareen.


سرینگر (نیوز ڈیسک ) 27فروری کو پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے تباہ کر دئیے تھے جس میں ایک 

بھارتی پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا،ہلاک پائلٹ کی بیوہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ میری زندگی 

تھا ہے اور رہے گا،کل کسی اور کے گھر سے جوان گیا تھا آج میرے گھر سے گیا ہے اور کل کو کسی اور کے 

گھر سے جائے گا۔بھارتی پائلٹ کی بیوی نے سوشل میڈیا پر جنگ لڑنے والوں کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے 

کہا کہ میری فیس بک پر جنگ لڑنے والوں سے درخواست ہے کہ سوشل میڈیا پر جنگ لڑنا بند کر دیں اگر 

اتنا ہی جوش ہے تو فوج میں بھرتی ہو جاؤ اور پھر دیکھو کہ کیا ہوتا ہے کیونکہ ایسی باتوں میں کچھ نہیں رکھا۔

بھارتی پائلٹ کی بیوہ نے مزید کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے۔آپ لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ جنگ میں کتنا 

نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اپنے شوہر کے ساتھ بہت ساری یادیں تھیں ،ہمارا پورا گھر ان 


پر منحصر تھا،میری ان سے آخری بار بات 26 فروری کو ہوئی تھی انہوں نے مجھے کہا تھا کہ شام کو بات کریں 

گے۔جب کہ دوسری جانب ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔جس میں پاک فوج کے جوان 

شہید ہو گئے ہیں۔جب کہ جوابی کاروائی میں بھارتی اہلکار بھی مارے گئے۔اب سے کچھ دیر قبل بھارت کی 

جانب سے ایل او سی پر شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے۔ پاکستان نے امن 

کی خاطر خیرسگالی جذبے کے تحتبھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا ہے۔ بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پربھارتی 

حکام کے حوالے کیا گیا۔تاہم بھارتی پائلٹ کی رہائی کے ساتھ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ 

کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی نکیال سیکٹر پر شہری آبادی پر 

فارنگ کر رہے تھے۔بھارت کی جانب سے ایل او سی پرفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال 

فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار عبدالرب اور نائیک 

خرم شامل ہیں۔دونوں جوان بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 

پاک فوج نے دشمن کی کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن چوکیوں کو نشانہ بنایا۔جوابی کاروائی میں کئی 

بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
Social Media Par Jung Larna Band Kareen. Social Media Par Jung Larna Band Kareen. Reviewed by Raaztv on March 02, 2019 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.