امریکہ میں بندوقوں کی فروخت میں حیران کن اضافہ---کورونا وائرس کی وجہ سے وہ کام شروع ہوگیا جو کسی نے نہیں سوچا تھا-



باقی دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے ماسک، سینی ٹائزرز اور دیگر اس نوع کی چیزیں لوگوں نے دھڑا دھڑ خریدیں اور مارکیٹ سے ناپید ہوئیں لیکن آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ امریکہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں اسلحہ خریدنا شروع کر رکھا ہے اور اسلحے کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کے اسلحہ سٹورز کے مالکان کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلنے والی افراتفری سے خوفزدہ ہیں اور اس ممکنہ افراتفری میں اپنی حفاظت کرنے کے لیے اسلحہ خرید رہے ہیں۔- ایک اسلحہ سٹور کی مالک خاتو ن نے بتایا کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران اسلحے کی فروخت میں اس قدر اضافہ ہو گیا ہے کہ ہمیں اپنا سٹور ہفتے کے سات دن اور دن کے چوبیس گھنٹے کھلا رکھنا پڑ رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ لوگ زیادہ تر شاٹ گن، ہینڈ گن اور اے آر 15جیسی سیمی آٹومیٹک رائفلیں خرید رہے ہیں۔ اسلحے کی فروخت میں اضافے کے پیش نظر مقامی حکومتوں کی طرف سے اسلحہ سٹورز کو لازمی کھلا رہنے کی تاکید کر دی ہے۔ لاس اینجلس کاﺅنٹی شیرف الیکس ویلنیوا نے بھی علاقے کے اسلحہ سٹورز کو 24گھنٹے کھلا رہنے کا حکم دیا ہے اور انہیں پھل سبزی اور ادویات کے سٹورز کی طرح 
لازمی سٹورز قرار دے دیا ہے---


امریکہ میں بندوقوں کی فروخت میں حیران کن اضافہ---کورونا وائرس کی وجہ سے وہ کام شروع ہوگیا جو کسی نے نہیں سوچا تھا- امریکہ میں بندوقوں کی فروخت میں حیران کن اضافہ---کورونا وائرس کی وجہ سے وہ کام شروع ہوگیا جو کسی نے نہیں سوچا تھا- Reviewed by Raaztv on March 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.