بازار سے خریدے گئے پھل اور سبزیوں کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کا بہترین طریقہ جانئے۔۔


آپ باہر سے گھر آئیں تو ماہرین نے لازمی قرار دیا ہے کہ 

آتے ہی آپ اچھی طرح ہاتھ دھوئیں لیکن اگر آپ باہر سے پھل 
اور سبزی لے کر آئے ہیں تو اس کا کیا کریں؟؟؟ اب ایک 

آسٹریلوی ماہر نے اس کا بھی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن 

کے مطابق وبائی امراض کے ماہرپروفیسر ٹموتھی نیوسم نے 

کہا ہے کہ آپ اگر بازار سے پھل یا سبزی لے کر آتے ہیں تو 

اسے بھی گھر لا کر پہلے صابن کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں، 

ورنہ وہ آپ کو اور اپنے کے گھر والوں کو کورونا وائرس 

میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتی ہے--۔ یونیورسٹی آف سڈنی 

کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ٹموتھی کا کہنا تھا کہ تحقیق 

میں ثابت ہو چکا ہے کہ کورونا وائرس پھلوں اور سبزیوں پر 

بھی اتنی ہی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے، جتنی دیر دیواروں اور 



دیگر سطحوں پر، چنانچہ پھل اور سبزیاں گھر لا کر صابن 

سے اچھی طرح دھونا ناگزیر ہے، تاکہ ان سے وائرس لاحق 

ہونے کا خطرہ کم سے کم کیا جا سکے۔ بصورت دیگر آپ اور 

آپ کے گھر والوں کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کے 

امکانات غالب ہوں گے۔
بازار سے خریدے گئے پھل اور سبزیوں کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کا بہترین طریقہ جانئے۔۔ بازار سے خریدے گئے پھل اور سبزیوں کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کا بہترین طریقہ جانئے۔۔ Reviewed by Raaztv on March 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.