شہر قائد میں رم جھم برستی بارش | محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی | رازٹی وی


شہر قائد کے باسیوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری 

سنا دی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بند 


کراچی کے شہری موسم کا مزہ لینے سے محروم رہیں گے، 

کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے دوران 

ہی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ کل 

(جمعہ کے روز) بھی جاری رہے گا--- تفصیلات شہر قائد 

کے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے 

جبکہ 

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔ 

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کراچی 

میں جمعہ کو بھی دن کے وقت بوندا باندی اور رات کے 

اوقات میں مزید بارش کا امکان ہے جبکہ دن بھر وقفے 

وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔آج کراچی کے 

مختلف علاقوں صدر، کلفٹن، ڈیفنس، اورنگی ٹاون، 

کورنگی، 


نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا اور لدیہ ٹاؤن میں 

ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ایف بی ایریا میں بارش 

کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی تھی--
شہر قائد میں رم جھم برستی بارش | محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی | رازٹی وی شہر قائد میں رم جھم برستی بارش | محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی | رازٹی وی Reviewed by Raaztv on March 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.