اب کورونا وائرس کے کیس کم ہونا شروع ہوجائیں گے، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے جانیئے اس پوسٹ میں




کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا دنیا کے لیے چینی ماہرین نے ایک بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چین کے انشورنس گروپ ’پنگ این‘ کے زیرانتظام کی جانے والی اس تحقیق میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ہفتے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں وباءکم ہونی شروع ہو جائے گی اور پھر بتدریج کم ہوتی چلی جائے گی۔اس تحقیق میں ماہرین نے امریکہ و یورپ سمیت 7ایسے ممالک کی صورتحال کا تجزیہ کیا ہے جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
تحقیق میں ماہرین نے قرنطینہ کنٹرول، طبی وسائل اور عمررسیدہ آبادی سمیت دیگر عوامل کا جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے جن انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹلی میں اس وقت کورونا وائرس کی وباءاپنے نقطہ عروج پر ہے اور اب اس میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے۔ اگرچہ اٹلی میں شرح اموات بڑھی ہے لیکن نئے کیس سامنے آنے کی شرح کم ہونی شروع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی، فرانس اور سپین میں بھی وباءکم ہونی شروع ہو گئی ہے جبکہ امریکہ میں 3اپریل تک وباءکی شدت میں کمی آنی شروع ہو جائے گی۔
ماہرین نے ایک چارٹ بھی ترتیب دیا ہے جس میں چار خانے بنائے گئے ہیں۔ پہلا وباءکا پھیلاﺅ شروع ہونے کا، دوسرا ابتدائی انسدادی اقدامات کا، تیسرا وباءمیں کمی کا اور چوتھا وباءکے خاتمے کا۔ چین کو ماہرین کے وباءکے خاتمے والے خانے میں رکھا ہے جبکہ اٹلی اور جنوبی کوریا وباءکی کمی والے خانے میں آگے پیچھے سفر کر رہے ہیں۔ جرمنی، سپین، فرانس، امریکہ اور ایران ابھی ابتدائی انسدادی اقدامات والے خانے میں ہیں اور ایران سب سے پیچھے ہے، گویا اسے ابھی وباءمیں کمی والے خانے میں پہنچنے میں ڈیڑھ سے دو ہفتے کا وقت لگے گا۔
اب کورونا وائرس کے کیس کم ہونا شروع ہوجائیں گے، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے جانیئے اس پوسٹ میں  اب کورونا وائرس کے کیس کم ہونا شروع ہوجائیں گے، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ آپ بھی خوش ہوجائیں گے جانیئے اس پوسٹ میں Reviewed by Raaztv on March 31, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.