سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس ترین شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدام کے طور پر 24 گھنٹے کرفیو کا نفاذ کردیا گیا ہے
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرفیو کے دوران داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں کرفیو کے دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی تاہم روزمرہ کی ضروری اشیاء جن میں میڈیکل سٹور اور کھانے پینے کی دوکانیں کھلی رہیں گی اور لوگوں کو ان کے گھر کے قریب علاقوں سے ان اشیاء کی خریداری کرنے کی اجازت صبح 6 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوگی. سعودی وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 165 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے
جس سے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 1885 ہوگئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پانچ افراد کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔سعودی عرب میں اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 328 افراد اب تک صحتیاب ہو چکے ہیں.
مکہ اور مدینہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ، سعودی عرب میں مزید 166 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
Reviewed by Raaztv
on
April 02, 2020
Rating:
No comments: