نواز شریف واقعی 500 ملین ڈالر دے کر باہر گئے؟



،لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر میاں نواز شریف یا ان کے خاندان پر یہ ثابت ہوجائے کہ وہ پیسے دے کر بیرون ملک گئے ہیں تو وہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہوجائیں گے
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے نواز شریف کے باہر جانے کیلئے 500 ملین ڈالرز کی ادائیگی کے دعویٰ کے بارے میں کہا کہ یہ ایک بے بنیاد الزام ہے، کوئی ،ایک دھیلا بھی میاں نواز شریف یا میرے خاندان پر ثابت کردے تو میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست سے دستبردار ہوجاؤں گا۔ نہ میاں نواز شریف نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کوئی ملین آف ڈالرز ادا کیے ہیں
خود پر لگے منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ انہوں نے 2008 سے 2018 تک پنجاب میں خادم کے طور پر خدمت کی ہے، منی لانڈرنگ تب ہوتی ہے جب کرپشن کی ہو، منی لانڈرنگ تب ہی ہوگی جب آپ کرپشن کرکے اپنا پیسہ لندن لے گئے اور پھر واپس لے آئے، یہ کرپشن تو ثابت کرنہیں سکے، تو منی لانڈرنگ کہاں سے ہوگئی۔
خیال رہے کہ کالم نویس ہارون الرشید نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ میاں نواز شریف 500 ملین ڈالر کی رقم ادا کرکے بیرون ملک گئے ہیں۔ ان میں سے 445 ملین سٹیٹ بینک میں جمع ہوئے ہیں لیکن 55 ملین ڈالر کا پتا نہیں ہے https://twitter.com/alijavedadv/status/1257012289062031368?s=20
نواز شریف واقعی 500 ملین ڈالر دے کر باہر گئے؟  نواز شریف واقعی 500 ملین ڈالر دے کر باہر گئے؟ Reviewed by Raaztv on May 03, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.