کیا 21 جون کو دنیا ختم ہورہی ہے؟ اور اب کیا ہو گا


اگرچہ ماضی میں بھی وقتاً فوقتاً سازشی نظریے رکھنے والے نام نہاد ماہرین فلکیات اور مذہبی رہنما دنیا کے خاتمے کی پیش گوئیاں کرتے رہے ہیں۔ تاہم اس وقت یورپ اور امریکی ممالک میں ٹوئٹر پر ایک سازشی نظریہ تیزی سے پھیل رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 جون 2020 کو دنیا ختم ہوجائے گی۔ جی ہاں، امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ برطانوی میڈیا میں ٹوئٹر پر جاری ہونے والی افواہوں سے متعلق شائع رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ قدیم مایا تہذیب کے کیلنڈر کے مطابق آئندہ ہفتے قیامت آنے والی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دراصل مایا تہذیب کے رہ جانے والے ایک کیلینڈر میں 8 سال قبل جو دعویٰ کیا گیا تھا کہ 21 دسمبر 2012 کو قیامت آنے والی ہے، اس کا مطلب سال 2012 نہیں بلکہ 2020 تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی میڈیا میں شائع رپورٹس میں نام نہاد سائنسدان نے جارجین، مایا اور جولین کیلنڈر کا موازنہ کرکے قدیم مایا تہذیب کے 8 سال قبل ختم ہونے والے کینلڈر کی درست تاریخ نکالی جو 21 جون 2020 بنتی ہے۔ نام نہاد سائنسدان نے اپنی ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ قدیم مایا تہذیب کے کیلنڈر کا 2012 کا دعویٰ درست تھا تاہم اس کیلنڈر کا جارجین اور جولین کیلنڈر سے موازنہ کیا جائے تو وہ سال 2012 نہیں بلکہ 2020 بنتا ہے۔
نام نہاد سائنسدان کے مطابق مایا کیلنڈر کا دنیا میں رائج جارجین کیلنڈر سے موازنہ کیا جائے تو اس وقت ہم مایا کیلنڈر کے مطابق 2012 میں ہیں جب کہ جارجین کیلنڈر کے مطابق 2020 ہیں۔ نام نہاد سائنسدان نے اپنی ٹوئٹس میں ریاضی کے حساب لگاکر دعویٰ کیا کہ پرانے مایا کیلنڈر میں جو پیش گوئی کی گئی تھی وہ دراصل دنیا میں رائج کیلینڈر کی 21 جون 2020 کی تاریخ کی ہے اور اسی دن دنیا ختم ہوجائے گی۔ اگر نام نہاد سائنسدان کی بات مانی جائے تو آئندہ ہفتے دنیا ختم ہوجائے گی!
کیا 21 جون کو دنیا ختم ہورہی ہے؟ اور اب کیا ہو گا کیا 21 جون کو دنیا ختم ہورہی ہے؟ اور اب کیا ہو گا Reviewed by Raaztv on June 15, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.