شیخ رشید کی طبیعت بگڑنے کی خبریں .



ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید کی طبیعت بگڑنے کی اطلاعات غلط ہیں ، شیخ رشید کو نہ تو بخار ہے نہ ہی کوئی اور تکلیف ہے ان کو ہفتہ کی رات گیارہ بجے ٹیسٹ کے لئے ایم ایچ راولپنڈی لایا گیاتھا ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت کے معاملے پر ان کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید کی طبیعت بگڑنے کی اطلاعات غلط ہیں ، شیخ رشید کی طبیعت بہتر ہے۔ شیخ رشید کے ملٹری اسپتال راولپنڈی میں ضروری ٹیسٹ کئے گئے،شیخ رشید کو
انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل نہیں کیا گیا،شیخ رشید کو عام وارڈ میں عارضی طور پر داخل کیا گیاہے تین سے چار روز تک شیخ رشید احتیاط کے طور پر اسپتال میں داخل رہیں گے مگر ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ شیخ رشید کو نہ تو بخار ہے اور نہ ہی کو ئی اور تکلیف صرف ٹیسٹ اور کیئر کی غرض سے ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
شیخ رشید کی طبیعت بگڑنے کی خبریں . شیخ رشید کی طبیعت بگڑنے کی خبریں . Reviewed by Raaztv on June 14, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.