نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لداخ کے علاقے وادی گلوان میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، چین کی فوج نے لداخ میں درہ قراقرم کے قریب نئی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں جب کہ دونوں ممالک کے وزراءخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔چینی وزیر خارجہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں چینی وزیر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ گلوان میں پیش آنے والے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت علاقائی خودمختاری کے عزم کو ہلکا نہ لے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنا ہے تو فوری ہر قسم کی اشتعال انگیزی بند کرے۔
دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت بات چیت سے سرحدی تنازع کا حل چاہتا ہے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔
China made great demands on India
Reviewed by Raaztv
on
June 18, 2020
Rating:
No comments: