What is the cost of testing for corona virus in Delhi and at what cost are private laboratories in Pakistan conducting these tests?


پاکستان میں نجی لیبارٹریاں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی فیس 8سے 10ہزار روپے وصول کر رہی ہیں اور بعض رپورٹس میں اس سے بھی زیادہ فیس لینے کے انکشافات سامنے آ چکے ہیں مگر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی فیس اتنی کم رکھی گئی ہے کہ سن کر پاکستانی حکومت کو شرم آ جائے۔ انڈیا ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت نے ابتداءسے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی فیس 4500روپے رکھی تھی جو اب کم کرکے 2400روپے کر دی گئی ہے۔ وزیرداخلہ امیت شاہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی تجویز پر کورونا ٹیسٹ کی فیس میں اس قدر کمی لائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایم ایچ اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 18جون سے آئی سی ایم آر کی طرف سے منظور کردہ ’ریپڈ اینٹی جن میتھڈالوجی کے ذریعے ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی اور ان کٹس کی فراہمی کے لیے دہلی کو ترجیح دی جائے گی۔ دہلی میں پہلے ہی 169مراکز قائم کیے جا چکے ہیں جہاں سے لوگ ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ ایم ایچ اے کے مطابق 14جون تک روزانہ 4سے ساڑھے 4ہزار نمونے لیے جا رہے تھے جن کی تعداد اب بڑھائی جا چکی ہے اور 15جون کو 16ہزار 618لوگوں کے نمونے لیے گئے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 3لاکھ 67ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں اور 12ہزار 237اموات ہو چکی ہیں۔
Add caption
What is the cost of testing for corona virus in Delhi and at what cost are private laboratories in Pakistan conducting these tests? What is the cost of testing for corona virus in Delhi and at what cost are private laboratories in Pakistan conducting these tests? Reviewed by Raaztv on June 18, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.