لمبے بالوں کا شوق تو بیشتر خواتین کو ہوتا ہے لیکن لندن میں ایک لڑکی نے اپنے بال اس قدر لمبے کر رکھے ہیں کہ سن کر دنیا بھر کی خواتین اس پررشک کرنے لگیں۔ میل آن لائن کے مطابقاس 34سالہ لڑکی کا نام میلگورزیلٹا کلزیک ہے۔ اس نے گزشتہ 5سال سے بال نہیں کٹوائے اور انہیں مسلسل بڑھاتی چلی آ رہی ہے۔ اب اس کے بالوں کی لمبائی حیران کن طور پر 5فٹ 2انچ تک پہنچ چکی ہے۔
میلگورزیٹا کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں 3بار اپنے بال دھوتی ہے اور ہر روز نیا ہیئرسٹائل بناتی ہے۔ جو مرد بھی میرے بال دیکھتا ہے میری محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ خواتین بھی میرے بالوں کو بہت پسند کرتی ہیں لیکن انہیں پہلے یقین دلانا پڑتا ہے کہ یہ اصلی بال ہیں کیونکہ بیشتر خواتین یقین ہی نہیں کرتی کہ اتنے لمبے بال بھی ہو سکتے ہیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ میں نے ایکسٹیشن لگائی ہوئی ہے۔
“
The girl whose hair makes men fall in love with her
Reviewed by Raaztv
on
June 19, 2020
Rating:

No comments: