تعلیمی اداروں کو کب تک کھولنےاور سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق



بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے،کانفرنس کے فیصلوں کا نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کل صبح جائزہ لے گا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی،چیئرمین ایچ ای سی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،چاروں صوبوں،آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے،کانفرنس کے فیصلوں کا نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر کل صبح جائزہ لے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کورونا کی شدت کے تناظر میں تاریخوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے ،یکم ستمبر سے پہلے مزید2 بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوں گے ۔


تعلیمی اداروں کو کب تک کھولنےاور سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق تعلیمی اداروں کو کب تک کھولنےاور سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق Reviewed by Raaztv on July 08, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.