5 benefits of using lemon on the face




موسم بدلنے کے ساتھ ہی آب و ہوا میں نمی کا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ خصوصاً وہ شہر جو ساحل سمندر سے قریب ہوتے ہیں ،وہاں کے لوگوں کو بدلتے موسموں میں اپنی جلد پر خصوصی توجہ دینی ہوتی ہے ۔ وہ خواتین جو دن کا بڑا حصہ باہر گزارتی ہیں ،ان کی جلد کو دھو ل مٹی ، آلودگی، نمی اور ہوا میں موجود کیمیکلز سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔ ایسی خواتین کو چاہیے کہ اپنی جلد کو کیل مہاسوں ، چھائیوں اور جھریوں سے بچانے کے لیے قدرتی غذاؤں کا استعمال کریں ۔

یوں تو جلد کی حفاظت اور اس کو صحت مند بنانے کے لیے کئی قدرتی غذائیں اہم ہیں لیکن یہاں صف اول پر لیمبو ہے ۔ لیمبو میں موجود غذائیت سے بھر پور اجزا نہ صرف جلد کو اندر سے صاف کرتے ہیں بلکہ اس کا بیرونی طور پر استعمال بھی انتہا ئی مفید ہے ۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ایک سستی اور باآسانی دستیاب ہونے والی غذا ہے ۔

بہت سے لوگ اسے چہرے پر استعمال کرتے ہوئے کتراتے ہیں ۔ لیکن اگر تھوڑی سے احتیاط کے ساتھ اس کا استعمال کیا جائے تو یہ چہرے کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہے ۔لیمبو سے چہرے کو حاصل ہونے والے فوائد مندرجہ ذیل ہیں :

رنگت گوری کرتا ہے

جسم کے دیگر حصوں کی طرح چہرے پر بھی استعمال رنگ صاف کرتا ہے ۔ لیمبو میں موجود سٹرک ایسڈ رنگت کو دن بہ دن نکھارتا جاتا ہے ۔ لیمبو کا ایک سلائس کاٹ کر چہرے پر یا اس حصے پر ہلکے ہلکے ملیں جہاں رنگت کالی پڑ رہی ہو ۔ پندر ہ منٹ بعد منہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ ہر ایک دن چھوڑ کر یہ عمل دہرائیں ۔ اگر چہرے پر کوئی چوٹ یا کھرنٹ ہو تو وہاں لیمبو نہ لگائیں۔ اس دوران کوشش کریں کہ جتنا ممکن ہو دھوپ سے بچیں ۔

۔کیل مہاسوں سے چھٹکارا

لیمبو میں موجود قدرتی اینٹی بیکٹریل خصوصیات اسے کیل مہاسوں سے لڑنے کے قابل بناتی ہیں ۔ ایک لیمبو کو بیچ میں سے کاٹ کر پانی بہائیں پھر اسے روئی پر نچوڑیں اور چہرے پر لگائیں ۔ اس سے نہ صرف دانے خشک ہو جائیں گہ بلکہ اس سے جلد میں موجود بیکٹیریاز بھی مر جائیں گے ۔

۔یہ ایک قدرتی ایکسفولئیٹر ہے

لیمبو کے استعمال سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے ۔ اس سے چہرے پر موجود مردہ جلد نکل جاتی ہے ۔ اس میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کو شاداب کرتی ہیں ۔جلد کو نرم بنانے کے لیے ایک لیمبو کو چارحصوں میں کاٹیں ۔ ان ٹکڑوں کو چینی سے ڈھک دیں ۔ اب اسے آرام آرام سے چہرے پر ملیں ۔ زور نہ لگائیں ۔ پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ آپ لیمبو کا جوس، پانی اور چینی ہم وزن ملا کر بھی چہرے پر لگا سکتی ہیں ۔

۔موائسچرائزر

زیتون کا تیل ، لیمبو کا جوس ، شہدہم وزن ملا کر چہرے پر لگائیں خصوصاً خشک جگہوں پر ۔ کچھ دیر بعد چہرہ دھو لیں ۔ اس سے چہرے کی جلد چمکدار اور موائسچرائز ہو جائے گی ۔

۔بلیک ہیڈز دور کرتا ہے

اگر آپ کے بلیک ہیڈز ہو تے ہیں تو آپ کی جلد کے لیے لیمبو بے حد ضروری ہے ۔ چہرے کی جن جگہوں پر بلیک ہیڈز ہیں جیسے کہ ناک اورتھوڑی وغیرہ وہاں لیمبو کا عرق روئی پر لگا کر ملیں ۔ رات بھر لگا رہنے دیں صبح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ جوس کم مقدار میں اور صرف انہی جگہوں پر لگا چھوڑیں جہاں بلیک ہیڈز ہیں ۔

5 benefits of using lemon on the face 5 benefits of using lemon on the face Reviewed by Raaztv on July 07, 2020 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.