Chini Safart Khana Me majood Safart Khanay Me Namaz e Juma.



چائنہ کی اسلام آباد( پاکستان) میں موجود ایمبیسی میں جمعہ

کے روز چائنہ کے سفیر کی طرف سے منعقدہ چائنہ پاکستان

اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے حوالے سے بریفنگ کے

موقع پر نماز کے لیئے باقاعدہ وقفہ کیا گیا تو اس موقع پر

موجود الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے باقاعدہ

جمعہ کی نماز خطبہ اور باجماعت ادا کرنے کا فیصلہ کیا جس

کیلئے ہال میں بچھائی گئی صفوں کو قبلہ رخ کرنے کے بعد

پہلی آذان دی گئی پھر سنتیں ادا کی گئی۔اس کے ساتھ ہی

خطبہ کی آذان اور خطبہ جمعہ کے ساتھ نماز باجماعت ادا کی

گئی نماز جمعہ کی امامت اور خطبہ کے فرائض سینیئر صحافی

اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے فاضل حفیظ عثمانی نے

سر انجام دیئے۔ پہلی بار چائنہ کی ایمبیسی کے اندرون مین

ھال باقاعدہ اذان کی آواز سے گونجے اور جمعہ کا مبارک

عمل ادا کیا گیا جس پر صحافیوں نے اللہ کے حضور بے

حساب و بے شمار شکر ادا کیا۔
Chini Safart Khana Me majood Safart Khanay Me Namaz e Juma. Chini Safart Khana Me majood Safart Khanay Me Namaz e Juma. Reviewed by Raaztv on October 27, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.