Wazer e Aazam Pakistan Ka Pehla Photo Shot Kitnay Me Howa?




میں نے وزیر اعظم پاکستان کا پہلا سرکاری فوٹو شوٹ بغیر معاوضے کے کیا،وزیر 

اعظم عمران خان کا سرکاری فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر عرفان احسن بھی 

منظر عام پر آگئے۔فوٹو گرافر عرفان احسن کا کہنا تھا کہ میں نے یہ فوٹو شوٹ کسی 

معاوضے کے عوض نہیں بلکہ بالکل مفت کیا ہے اور میں اپنے اس قدم کو 

نئے پاکستان میں اپنا معمولی سا حصہ سمجھتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم 

عمران خان نے ان تمام معاملات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی روزمرہ 

مصروفیات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے آج اپنا پہلا سرکاری 

فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا ہے۔جس لے بعد وزیر اعظم عمران خان کا آفیشل 

پورٹریٹ بھی سامنے آ گیا ہے۔اب سے یہ تصویر تمام سرکاری اداروں میں لگائی 

جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان کی یہ تصویر بیرون ملک پاکستانی 

سفارتخانوں میں بھی آویزاں کی جائے گی۔یہ تصویر منظر عام پر آتے ہی سوشل 

میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور عمران خان کے تمام چاہنے والے اس تصویر کو وزیر 

اعظم کی زندگی کہ چند بہترین تصویروں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔تاہم 

اس فوٹو شوٹ کے حوالے سے بھی یہ خبریں منظر عام پر آنا شروع ہو گئی تھیں 

کہ وزیر اعظم کے پہلے سرکاری فوٹو شوٹ پر 35 لاکھ کا خرچہ ہوا ہے۔ مخالفین کی 

جانب سے یہ پراپیگنڈا کیا گیا کہ وزیر اعظم کے فوٹو شوٹ کے لیے ملک کے مہنگے 

ترین فوٹو گرافر عرفان احسن کی خدمات حاصل کی گئیں اور انکے معاوضے کے لیے 

قومی خزانے سے 35 لاکھ روپے پانی  کی طرح بہا دئیے گئے۔اس سب کے بعد 

پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین نے اس پر شور و غوغا مچانا شروع کردیا تھا۔

تاہم اب تمام قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں۔ فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر 

منظر عام پر آگیا ہے اور اس نے ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔فوٹو گرافر 

عرفان احسن کا کہنا تھا کہ میں نے یہ فوٹو شوٹ کسی معاوضے کے عوض نہیں بلکہ 

بالکل مفت کیا ہے اور میں اپنے اس قدم کو نئے پاکستان میں اپنا معمولی سا حصہ 

سمجھتا ہوں۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی کہ 

ہاں عمران خان میرے سینئیر ایچی سونئین ہیں اور وہ اس خصوصی رعایت کے 

حقدار تھے۔



Wazer e Aazam Pakistan Ka Pehla Photo Shot Kitnay Me Howa? Wazer e Aazam Pakistan Ka Pehla Photo Shot Kitnay Me Howa? Reviewed by Raaztv on August 30, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.