When Imran Khan was taking oath of the Prime Minister, what would his wife Bushra Bi Bi continue to do?



اسلام آباد  سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ حلف

کے الفاظ کو آسان بنانے کی ضرورت ہے،میرا خیال ہے کہ

اس میں کافی چیزیں نئی شامل ہوئی ہیں، یہی الفاط آسان

طریقے سے بھی کہے جاسکتے تھے۔عمران خان جب حلف

اٹھارہے تھے تواس دوران عمران خان کی اہلیہ مسلسل

آنکھیں بند کیے کچھ پڑھ رہی تھیں، یقیناً دعائیں کر رہی ہوں

گی، یہ بھی بہت مثبت بات ہے کہ ان کے لیے بہت سی دعائیں

ہیں۔سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ یہ 6 مہینے عمران خان کے

لیے ہنی مون پیریڈ ہے، لیکن اپوزیشن کو بھی اس موقع پر

بڑا پن دکھاتے ہوئے آنا چاہیے تھا

جیونیوز سے گفتگو میں سینئرتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے  کہا

کہ حلف کا متن قومی اسمبلی کی قانون سازی کے بعد ہی تبدیل

ہوسکتا ہے،عمران خان کی اردو بھی ایسی نہیں کہ وہ اتنے

مشکل الفاظ فوری طور پر ادا کرسکیں، آسان لفظ استعمال

کیے جاسکتے تھے، مثلاً عناد کے بجائے دشمنی کا لفط

استعمال ہوسکتا تھا، ایسی اردو پیش نہ کریں جو کسی کو

سمجھ نہ آئے، بلکہ اردو ایسی ہو جو سب کو سمجھ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حلف قوم کے سامنے جب لیا جاتا ہے تو

اس کا مطلب یہ بتانا ہوتا ہے کہ حلف کیا ہے، لیکن یہ الفاظ

جو اس حلف میں شامل کیے گئے ہیں، انہیں ایک بہت پڑھا

لکھا شخص ہی سمجھ سکتا ہے، عمران خان بہت اَپ بیٹ

پرجوش لگ رہے تھے، جو کہ لگنا بھی چاہیے کیونکہ

انہیں 22 سال کی جدوجہد کا ثمر ملا ہے۔
When Imran Khan was taking oath of the Prime Minister, what would his wife Bushra Bi Bi continue to do? When Imran Khan was taking oath of the Prime Minister, what would his wife Bushra Bi Bi continue to do? Reviewed by Raaztv on August 18, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.