Asia bibi Ki Rehayi Ki Khabar suntay Hi Pehlay Kaya Alfaz Thay.


 سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں گرفتار آسیہ بی بی کو بری کردیا اور اب خاتون صحافی نے سوشل میڈیا 

پر لکھاکہ جب آسیہ بی بی کو عدالتی فیصلے کا علم ہوا تو اس کاکہناتھاکہ واقعی ، اب وہ مجھے باہر جانے دیں گے؟۔

ریماعباسی نے لکھاکہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی نے اے ایف پی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے 

کہا”میں یقین نہیں کرپارہی جو میں سن رہی ہوں، کیا اب میں باہر جاسکتی ہوں، کیا اب وہ مجھے باہر جانے دیں 

گے ، واقعی ؟ مجھے کچھ معلوم نہیں کہ کیا کہوں، میں بہت خوش ہوں ، مجھے یقین نہیں ہورہا“۔یادرہے کہ اس 

سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت ﷺ کیس میں آسیہ مسیح کو بری کردیا تھا۔ آسیہ مسیح 

کو توہین عدالت کیس میں ذیلی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف ملزمہ نے 

سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 8 اکتوبر 

کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا گیا ہے ۔بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم 

خان میاں خیل بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کو بری کرنے کا حکم دے 

دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر آسیہ بی بی کسی اور کیس میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں 

رہا کردیا جائے۔
Asia bibi Ki Rehayi Ki Khabar suntay Hi Pehlay Kaya Alfaz Thay. Asia bibi Ki Rehayi Ki Khabar suntay Hi Pehlay Kaya Alfaz Thay. Reviewed by Raaztv on October 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.