کیسٹرول آئل ایک ایسا تیل ہے جس کی افادیت پر کم ہی بات کی جاتی ہے اور
لوگ اس کے فوائد سے کم ہی آگاہ ہیں لیکن حقیقت میں یہ ہمارے بالوں اورجلد
کے لئے بہت مفید ہے۔ اگر اسے سر، بھنوﺅںاور جسم پر لگایا جائے تو اس کابہت
فائدہ ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو اپنے گرتے ہوئے بالوں
کی وجہ سے پریشان ہوںانہیں چاہیے کہ وہ اس تیل کو سر میں لگائیں۔ چونکہ یہ
تیل بہت زیادہ گاڑھا ہوتا ہے لہذا صرف اسے لگانے سے بال خراب ہونے
کااندیشہ ہے۔ جب بھیکولیسٹرول کا تیل سر میں لگانا ہوتو اس کے چند قطرے
ناریل کے تیل میں شامل کریں اور ان دونوں تیلوں سے سر کا مساج کریں۔ چند
ہفتوں کے استعمال کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بال گرناکم ہورہے ہیں
اور ساتھ ہی نئے بالوں کی نشوونما ہورہی ہے۔ اگر یہ تیل بھنوﺅں پر لگائیں تو اس
کی وجہ سے وہاں بالوں کی نشوونما تیز ہوگی۔جن لوگوں کوخواہش ہو کہ ان کی
بھنویں گہری ہوں انہیں چاہیے کہ اس تیل کو لگائیںکہ اس طرح بالوں کی نشوونما
تیز رہے گی۔کولیسٹرول کے تیل کا جلد پر فائدہ بھی مجرد ہے،اسے جسم پر لگانے
سے خشک جلد پرنم رہتی ہے اور آپ کو کوئی کریم لگانے کی ضرورت بھی پیش
نہیں آئے گی۔
Ghanjay Afrad Kay Liye Khush Khabri Agyi
Reviewed by Raaztv
on
October 29, 2018
Rating:
No comments: