Imran Khan Koom Se Kab Khitab Kareen Gye.


 وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے، خطاب کے دوران عوام کو 

غربت کم کرنے سے متعلق بنائی گئی حکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل بروز اتوار کو قوم اسے خطاب کریں 

گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب کے دوران قوم کو حکومتی اقدامات 

اور پالیسیوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان قوم کو 

حکومت کی جانب سے بنائی گئی غربت میں کمی سے متعلق پالیسی کے بارے میں 

بھی آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب کے دوران قوم کو گزشتہ 

60 دن کے حکومتی اقدامات اور کارگردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے آنے والے 

مہنگائی کے طوفان سے متعلق وجوہات بیان کرنے کے علاوہ آئندہ مہنگائی میں کمی 

لانے کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل بھی قوم کے سامنے رکھیں گے۔ وزیراعظم 

عمران خان کا خطاب کل بروز اتوار کی شب کو نشر کیا جائے گا۔ خطاب تمام قومی 

ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ایک ہی وقت میں نشر کیا جائے گا۔
Imran Khan Koom Se Kab Khitab Kareen Gye. Imran Khan Koom Se Kab Khitab Kareen Gye. Reviewed by Raaztv on October 20, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.