Kala Baag Dam ki Tamer k Liye Kes Nay Dasthat Nahin Kiye.



 سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہاہے کہ1985ء میںکالاباغ ڈیم کی 

تعمیر کے حوالے سے سمری تیارکی گئی تھی جس پر چاروں صوبوں کے گورنرز 

اور وزراء اعلیٰ کے دستخط ہونے کے باوجود اس وقت کے وزیراعظم محمد خان 

جونیجو نے سمری پر دستخط نہیں کئے تھے۔ وہ ہفتہ کو سپریم کورٹ کے زیراہتمام 

دوروزہ واٹرسمپوزیم کے دوران خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ جب چیف 

جسٹس ثاقب نثار کوئٹہ آئے تھے تو میں نے ان سے کہاتھا کہ اس معاملے میں 

آپ عاجز ہو جائیں گے تاہم یہ درست ہے کہ اس وقت ملک کو ڈیم بنانے کی 

سخت ضروت ہے ۔ میںتمام پاکستانیوں سے اپیل کرتاہوں کہ پاکستان کی بہتری 

اور مستقبل کے لئے سوچیں ، اور پاکستان کے لئے ہی کام کریں اور اگر ہم نے 

یہ راستہ چھوڑ دیا تو بے راہ ہو جائیں اور جب ایک قوم یا فرد بے راہ ہو جاتا 

ہے تو وہ کسی کام کا نہیں رہتے ، میں ہاتھ جوڑ کر اپنی قوم سے اپیل کرتا ہوں 

کہ وہ پاکستان کا خیال کریں،ہمیں سچے دل سے ملک کی خدمت کرنا ہوگی، اللہ 

بہت بڑا ہے وہ ضرور ہماری مدد کر ے گا ، ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ 

میرظفر اللہ جمالی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ1985ء میں جب کالاباغ کی 

تعمیر کے بارے میں ایک سمری بنائی گئی تھی جس پر چاروں صوبوں کے گورنر 

اور وزراء اعلیٰ نے دستخط کیے تھے لیکن جب یہ سمری وزیر اعظم جونیجو کے پاس 

گئی تو انہوں نے اس پر دستخط نہیں کئے ، پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اس مسئلے 

پر وہ فی الوقت کچھ نہیں کرنا چاہتے تو میں نے فیصلہ کیا کہ جووزیراعظم پاکستان 

کے لئے کچھ نہیں کرسکتا تو میں بھی اسکے ساتھ نہیں چل سکتا میں منشی نہیں بن 

سکتا ، میں اس وقت واٹر منسٹر تھا اورپھر میں نے ستعفیٰ دے دیا تھا۔ ظفر اللہ 

جمالی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا ہے ، اور ہم 

توبہت خوش قسمت لوگ ہیں کہ ایک آزاد ملک میں پیدا ہوئے ہیں ، ہمیں ملکر 

اس پاکستان کی خدمت کرنی ہے پاکستان میرے دل میں ہے اور میں نے پڑھائی 

پنجاب اور سندھ میں کی ہے جبکہ میرے بہترین دوست خیبر پختوانخو ا سے تعلق 

رکھتے ہیں، میں خود بلوچستان کا ہوں ، پورا پاکستان ایک ہے اور ہمیں اسکی ملکر 

خدمت کرنی ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آج بھی پانی فروخت ہوتا ہے 

لیکن کسی کو اس کی فکر نہیں۔
Kala Baag Dam ki Tamer k Liye Kes Nay Dasthat Nahin Kiye. Kala Baag Dam ki Tamer k Liye Kes Nay Dasthat Nahin Kiye. Reviewed by Raaztv on October 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.