Mufti Muneeb Ur Rehman Nay Awam Ko Talkeen Kaar Di.



 مفتی منیب الرحمان نے عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کردی، صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کا کہنا ہے 

کہ آسیہ بی بی معاملے پر احتجاج میں شریک تمام طبقات کے افراد پرامن رہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر 

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آسیہ کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بعد 

لوگوں کیلئے اپنے جذبات پر قابو پانا مشکل ہورہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت 

میں آیا جب پاکستان پہلے ہی اقتصادی بدحالی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم 

اپیل کرتے ہیں کہ پرامن انداز میں احجاج کریں کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہ کی جائے۔ ہم ذمہ داروں سے بھی 

اپیل کرتے ہیں کہ پر امن احتجاج کرنے والوں پر تشدد سے گریز کریں۔ کسی غیر محتاط اقدام کے نتیجے میں 

کوئی جانی نقصان ہوا تو پھر اس کے نتائج اور مضمرات انتہائی خطرناک ہوں گے، جن کا پاکستان متحمل نہیں 

ہوسکتا۔ 
Mufti Muneeb Ur Rehman Nay Awam Ko Talkeen Kaar Di. Mufti Muneeb Ur Rehman Nay Awam Ko Talkeen Kaar Di. Reviewed by Raaztv on October 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.