Poray Mulk Me Mazahray.


بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے 

ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل گرسنی میں دھماکے کی 

اطلاعات ملی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی جائے وقوعہ کی 

جانب حرکت شروع کر دی ۔جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ دھماکہ بارودی سرنگ 

کے پھٹنے سے پیش آیا ہے۔دھماکے میں عام شہری نشانہ بن گئے۔ دھماکے کے نتیجے 

میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دھماکے کے ہوتے ہی 2 افراد 

موقع پر زخمی ہوگئے ۔اس موقع پر مقامی شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت 

زخمیوں کو منتقل کرنا شروع کردیا گیا۔دھماکہ ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 

علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اس کے ساتھ ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دی 

گئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دی 

جارہی ہے۔اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا 

ہے۔دھماکے کی نوعیت کو بھی دیکھا جارہا ہے۔اس موقع پر دھماکے کی نوعیت پر 

کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔تاہم کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ بارودی 

سرنگ کے پھٹنے سے ہوا ہے تاہم اس دھماکے کے نتیجے میں کسی بھی شہادت کی 

تصدیق نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 6 اکتوبر کو کوہلو کی تحصیل گرسنی 

میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا تھا۔
Poray Mulk Me Mazahray. Poray Mulk Me Mazahray. Reviewed by Raaztv on October 31, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.