Wazan Kam Karnay Ka Asan Tarika.


برصغیر پاک و ہند میں زیرے کا استعمال کھانوں میں مسالے کے طور پر عام کیا

جاتا ہے لیکن اب اس کے ذریعے وزن کم کرنے کا انتہائی آسان نسخہ بھی سامنے

آ گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق زیرہ پاؤڈر اور ثابت دونوں شکلوں میں

ہی جسم کی چربی کم کرنے، کولیسٹرول لیول کو اعتدال میں رکھنے اور میٹابولزم اور

نظام انہضام کو بہتر بنانے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ جو لوگ بدہضمی جیسے

عارضے میں مبتلا ہیں انہیں زیرے کی چائے لازمی پینی چاہیئے کیونکہ اس سے چند

دن میں ہی ان کا بدہضمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔اس طریقے کے مطابق ایک

چمچ زیرے کو پانی کے ایک گلاس میں ڈالیں اور اسے ابالیں۔ جب پانی کی

رنگت بھوری ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار کر ڈھانپ کر رکھ دیں اورکمرے

کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر پی لیں۔ دن میں تین بار یہ محلول

پینے سے نہ صرف آپ کا بدہضمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا بلکہ معدے کے دیگر

چھوٹے موٹے عارضے اور درد سے نجات مل جائے گی۔اگر آپ موٹاپے کا شکار

ہے تو رات کو دو چمچ زیرہ بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اسے ابال کرپانی چائے کی

طرح پی لیں اور اس سے نکلنے والا زیرہ بھی چبا لیں۔روزانہ باقاعدگی سے یہ کام

کرنے سے جسم کی چربی گھلنی شروع ہو جائے گی اور آپ کو بتدریج موٹاپے سے

نجات مل جائے گی۔ زیرے کا یہ استعمال قبض کے مریضوں کے لیے بھی بہت

فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ کھانے میں زیرے کا زیادہ استعمال بھی

موٹاپے میں کمی لا سکتا ہے۔ موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ 5گرام زیرہ پاؤڈر

اپنے کھانے میں ڈال کر بھی استعمال کرنا چاہیے۔ اگر تین گرام زیرے کا پاؤڈر

پانی میں چند قطرے شہد ملا کر اس کے ساتھ لیں تو یہ بھی وزن کم کرنے کے

لیے بہت مفید ہو گا

۔

Wazan Kam Karnay Ka Asan Tarika. Wazan Kam Karnay Ka Asan Tarika. Reviewed by Raaztv on October 28, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.