Wazer e Azam Jo Kar Rahay Hian Darost Kar Rahay Hian.


 وزیر اعظم جو کر رہے ہیں درست کر رہے ہیں ۔۔۔ مسلم لیگ ن کا داہنا ہاتھ 

سمجھے جانے والے سابق رکن اسمبلی نے نواز شریف پر بجلیاں گرا دیں ۔۔کیا 

اعلان کر دیا ؟ ۔۔۔سینئیر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی شیخ 

وقاص اکرم نے وزیر اعظم کے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ 

لوگوں کو ضرور پکڑا جائے۔کام ٹھیک ہیں مگرغلط طریقے سے ہو رہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے اہم ترین دورے سے واپس آتے 

ہی قوم سے خصوصی خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے 

دوران سابق حکمراں جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 

شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کان کھول کے 

سن لو، کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ کوئی جو مرضی جو کچھ بھی کرلے، 

ہمیں ملک میں احتساب کا نظام لے کر آنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں 

کہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمیں ڈرائیں گے اوردھمکائیں گے تو ہم انہیں این آر او 

دے دیں گے۔لیکن ایسا ہوگا نہیں، عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کرپٹ لوگوں کو 

جیل میں ڈالوں گا، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کروں گا۔ کسی کرپٹ شخص 

کونہیں چھوڑوں گا۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اگر دونوں جماعتیں 

سڑکوں پر آنا چاہتی ہیں تو یہ ضرور آئیں انہیں کنٹینر ہم دیں گے۔ انہیں دھرنا 

دینے پر کھانا بھی ہم دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ 

1971 میں پاکستان کا کل قرضہ 30 ارب تھا۔ 1971 سے 2008 تک پاکستان 

پر6 ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا۔ جبکہ 2008 سے اب تک حکومت پر 30 ہزار 

ارب کا قرضہ ہوگیا ہے۔آج گردشی قرضہ بھی 1200 ارب کا ہے۔ سابق 

حکومت ورکرز کا ویلفیئرفنڈ بھی کھا گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے 

کہ تیس ہزار ارب کا آڈٹ کرائیں گے اور لوٹ مار کرنے والوں کو جیل میں 

ڈالیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر مسلم لیگ نے سابق رکن 

اسمبلی شیخ وقاص نے وزیر اعظم عمران خان کی کھل کر حمایت کر دی۔اس 

موقع پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کام ٹھیک ہیں مگرغلط طریقے سے ہو رہے 

ہیں۔کرپٹ لوگوں کو ضرور پکڑا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم 

کواپوزیشن کواس لہجےمیں مخاطب نہیں کرناچاہیے۔
Wazer e Azam Jo Kar Rahay Hian Darost Kar Rahay Hian. Wazer e Azam Jo Kar Rahay Hian Darost Kar Rahay Hian. Reviewed by Raaztv on October 25, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.