China Ka Sadaar Kab Pakistan Kab Ayen Ge..



وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدرشی جن پنگ کودورہ پاکستان کی دعوت دی جسے چینی صدر نے قبول 

کر لیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صدرشی جن پنگ کاوڑن اورلیڈرشپ ہمارے لیے مشعل راہ 

ہے،پاکستان کیلئے چین کی ترقی متاثر کن ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس طرح چین نے بدعنوانی اورغربت 

کاخاتمہ کیااس کی مثال نہیں ملتی ،پاکستان

غربت اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے چین سے سیکھناچاہتاہے۔ صدرشی جن پنگ نے کہا کہ دوطرفہ مضبوط 

تعلقات کو مزید فروغ مل رہاہے،دونوں ممالک کی شراکت داری خطے کے مفاد میں ہے۔ وزیراعظم عمران 

خان اس وقت دورہ چین پر ہیں جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات 

کیے اور ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی جبکہ چینی صدر نے عمران خان کا آمد پر پر تپاک استقبال بھی کیا اور 

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع 

پر عمران خان نے شاندار استقبال کرنے پر چینی صدر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ صدر شی جن پنگ کا وژن 

ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، پاکستان کیلئے چین کی ترقی متاثر کن ہے جس طرح انہوں نے بعد عنوانی اور 

غربت کا خاتمہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان غربت اور بد عنوانی کے 


خاتمے کیلئے چین سے سیکھنا چاہتاہے ۔عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو میں چینی صدر کا کہناتھا کہ 

دوطرفہ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ مل رہاہے۔ پاکستانی وفد کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں 

جبکہ چینی
وفد کی صربراہی شی جن پنگ کر رہے ہیں ۔پاکستانی وفد میں وفاقی وزرامیں 

اسدعمر،شاہ محمود قریشی،خسروبختیار،شیخ رشیدشامل جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان 

جام کمال،سیکریٹری خارجہ اورپاکستانی سفیرشامل ہیں ۔
China Ka Sadaar Kab Pakistan Kab Ayen Ge.. China Ka Sadaar Kab Pakistan Kab Ayen Ge.. Reviewed by Raaztv on November 02, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.