Fahar zaman aur Shadab Khan ko phal mil gya.



پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان اورلیگ سپنر شاداب

خان اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر اور لوکی فرگوسن نے نئی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ترقی کے نئی منزلیں طے

کرلی ہیں ۔ 34سالہ روس ٹیلر نے پاکستان کے خلا ف ون ڈے

سیریز کا آغاز چھٹی پوزیشن پر کیا تھا تاہم سیریز میں80اور
86
ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلنے کے بعد وہاب جو روٹ، بابر اعظم

اور ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رینکنگ میں تیسر

ی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں ،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی

بہترین رینکنگ ہے جس میں انہوں نے اب تک 207میچز

میں7433رنز سکور کیے ہیں ،اس سے قبل وہ رواں سال

جون میں5ویں پوزیشن پر بھی فائز ہوئے تھے ۔پاکستان کے

فخر زمان نے بھی اس سیریز میں عمدہ کاکردگی دکھاکر

رینکنگ میں اپنی بہترین پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے ، 28سالہ بلے باز نے سیریز میں 88اور65رنز کی باریا ں

کھیل کر17ویں سے11ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ۔

لیگ سپنر شاداب خان نے کیویز کے خلاف سیریز میں6وکٹیں

حاصل کرکے16سیڑھیاں چڑھ کر24ویں پوزیشن اپنے نام

کرلی ہے،نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے سیریز

میں10وکٹیں لیکر رینکنگ میں31درجے ترقی کے

ساتھ42ویں پوزیشن اپنے نام کی ہے۔پلیئر آف دی سیریز کا

ایوارڈ اپنے نام کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے66درجے

ترقی پاکر118ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ٹرینٹ بولٹ

اور حسن علی کے لیے یہ سیریز اچھی ثابت نہیں ہوئی ،کیوی

فاسٹ باؤلر کو سیریز میں محض4وکٹیں ملیں جس کے باعث

وہ تین درجے تنزلی کے بعد اب ساتویں پوزیشن پر چلے گئے

ہیں ، رواں سال کا آغاز بہترین باؤلرکے طور پر کرنے والے

حسن علی کی تنزلی کا سفر جاری ہے اور سیریز میں محض 4وکٹیں لینے کے باعث وہ 10ویں سے13ویں پوزیشن پر

چلے گئے ہیں ۔ادھر آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمدحفیظ کو

بھی ترقی ملی ہے جو اب نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو

پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوگئے

ہیں ۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کو کیویز سے سیریز1-1سے

ڈرا ہونے پر ایک پوائنٹ ملا جس کے بعد اسے چھٹے نمبر پر

موجود آسٹریلوی ٹیم پر2پوائنٹس کی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔
Fahar zaman aur Shadab Khan ko phal mil gya. Fahar zaman aur Shadab Khan ko phal mil gya. Reviewed by Raaztv on November 13, 2018 Rating: 5

No comments:

Featured Posts

Powered by Blogger.