قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹین لیگ میں شرکت نہ کرنے
کا فیصلہ کر لیا۔آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ یہ
اعلان کر رہا ہوں کہ ٹی ٹین لیگ میں پنجابی لیجنڈز کی نمائندگی نہیں کر سکوں
گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، میری اہلیہ ثانیہ مرزا چاہتی
تھیں کہ میں مقابلوں کا حصہ بنوں لیکن میں اپنی بیگم اور بچے کے ساتھ وقت
گزارنا چاہتا ہوں، امید ہے کہ پرستار میری صورت حال کو سمجھیں گے۔
Shoaib Malik nay bojhal dil kay sath elaan kar diya.
Reviewed by Raaztv
on
November 13, 2018
Rating:

No comments: