انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہو گیا جس کے باعث ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے
تک پہنچ گیا۔ڈالر کے ریٹ میں اضافے کے باعث ملکی قرضے 760 ارب روپے بڑھ گئے۔ آج انٹربینک
مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جب 8 روپے اضافے سے ڈالر ملکی
تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچ گیا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ادائیگیوں کے توازن میں خسارہ
ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کا بوجھ عام
آدمی کو سہنا پڑے گا۔ پاکستانی معیشیت پہلے ہی بحران کا شکار ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کے مطابق پاکستانی
معیشیت کی بہتری کیلئے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، ایسے میں ملکی قرضوں میں 760 ارب روپے کا اضافہ
موجودہ حکومت کیلئے بڑا امتحان ثابت ہو گا۔
highest rate of dollar in pakistan history 2018.
Reviewed by Raaztv
on
November 30, 2018
Rating:

No comments: